نماز

  • حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ آپؐ نے چودھویں رات کے چاند کو دیکھا تو فرمایا تم اپنے پروردگار کو (قیامت کے روز) ایسے ہی دیکھو گے جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو ۔ اسے دیکھنے کے لئے تمہیں ایک جگہ اکٹھا نہیں ہونا پڑے گا (ہر شخص اپنی جگہ بیٹھا دیکھ رہا ہوگا) اگر ہو سکے تو تم طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کی نمازوں سے مغلوب نہ ہو (یعنی اِن نمازوں کی حفاظت کرو) پھر آپؐ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ’’فَسَبِحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طَلُوعْ الشَمْسِ وَقَبْلََ غرُوْبِھَا ‘‘(ترجمعہ: پس آپ اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کریں سورج کے طلوع اور غروب ہونے سے پہلے)۔

    (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب السنۃ) (4729)