48 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص ٹخنوں سے نیچے ازار لٹکائے نماز پڑھ رہا تھا ۔ پس رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جاؤ وضو کرو ، پس و ہ گیا تو وضو کیا، پھر آیا آپؐ نے فرمایا: جاؤ وضو کرو، پس ایک شخص نے آپ سے عرض کی اے اللہ کے رسول ﷺ کیا وجہ ہے کہ آپ اسے حکم دیتے ہیں کہ وضو کرے پھر آپؐ خاموشی اختیار کرلیتے ہیں آپؐ نے فرمایا وہ ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکائے نماز پڑھ رہا تھا اور اللہ تعالیٰ ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانے والے کی نماز قبول نہیں کرتا۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم، کتاب اللباس) (4086)