نماز

  • حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک عورت کا بوسہ لیا پھر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر اس واقعہ کا ذکر کیا (تاکہ آپؐ اس پر حد جاری کرکے اسے پاک فرما دیں) تو یہ آیت نازل ہوئی ’’ترجمہ: دن کی د ونوں طرفوں (صبح و شام) اور رات کے کچھ حصوں میں نماز پڑھو بے شک نیکیاں برائیوں کو دُور کردیتی ہیں یہ (اللہ) کا ذکر کرنے والوں کے لئے نصیحت ہے (سورۂ ھود11 : آیت نمبر 114 ) پھر ایک شخص نے کہا اے اللہ کے رسولؐ کیایہ خوشخبری اسی شخص کے لئے ہے؟ آپؐ نے فرمایا میری پوری اُمت میں سے جو بھی اس پر عمل کرے سب کے لئے یہی خوشخبری ہے۔

    (مسلم ، کِتَابُ التَّوْبَہِ )