حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں آیا اور رسول اکرم ﷺ فجر کی نماز پڑھا رہے تھے۔ اس شخص نے مسجد کے ایک کونے میں دو رکعت سنتیں پڑھیں پھر رسول اکرم ﷺ کی اقتدا میں جماعت میں شریک ہوگیا ۔ رسول اکرم ﷺ نے سلام پھیرنے کے بعد فرمایا۔ اے شخص آپ نے کون سی نماز کو فرض شمار کیا جو اکیلے پڑھی تھی یا ہمارے ساتھ پڑھی تھی۔
(مسلم ، کتاب صَلوٰۃِ المسافِرِ وَقصرِ ھا)