حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اکرم ﷺ کی اقتدار میں نماز پڑھ رہے تھے کہ نمازیوں میں سے ایک شخص نے یہ ذکر کیا اَللّٰہُ اَکْبَرْ کَبِےْرً ا وَّاَلَحمْدُ لِلّٰہِ کَثِیرًا وَسُبَحَان اللّٰہِ بُکْرَ ۃً وَّ اَصِےْلاً ترجمہ: اللہ بہت بڑا ہے سب بڑائی اِسی کے لئے ہے اور بہت ساری تعریفیں اسی کے لئے ہیں اللہ ہی کی پاکی ہے صبح و شام۔ رسول اکرم ﷺ نے پوچھا کہ کس نے یہ کلمات کہے تو لوگوں میں ایک شخص نے عرض کیا میں نے اے اللہ کے رسول ۔ؐ تو آپ ﷺ نے فرمایا مجھے تعجب ہوا کہ اس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے گئے ۔ ابن عمر رضی اللہ عنہ مزید بیان فرماتے ہیں کہ جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ بات سنی تو میں نے اِن کلمات کو کبھی نہیں چھوڑا۔
(مسلم ، المَسَاجِدِ وَمَوَ اضِیح الصّلوٰۃ)