حضرت ربیعہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رات کو رسول اکرم ﷺ کے پاس رہا کرتا اور آپ ﷺ کے پاس وضو اور حاجت کا پانی لایا کرتا ایک بار آپ ﷺ نے فرمایا کہ مانگ کیا مانگتا ہے ۔ میں نے عرض کیا کہ میں جنت میں آپ ﷺ کی رفاقت چاہتا ہوں آپؐ نے فرمایا کہ کچھ اور ۔ میں نے عرض کیا بس یہی ۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ پھر کثرتِ سجود سے ( (اپنے معاملہ میں) میری مدد کرو۔ (یعنی فرض نمازوں کے ساتھ نوافل بھی پڑھنے چاہئیں اس سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے)۔
(مسلم ، کتاب الصلوٰۃ)