نماز

  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے نماز پڑھی اور اس میں سورۃ الفاتحہ کو نہ پڑھا تو اس کی نماز ناقص رہتی ہے۔ یہ جملہ آپؐ نے تین بار ارشاد فرمایا۔ لوگوں نے پوچھا کہ جب امام کے پیچھے ہوں تو کیا کریں؟ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا اس وقت تم لوگ آہستہ سورۂ الفاتحہ پڑھ لیا کرو۔ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ نماز میرے اور میرے بندے کے درمیان آدھی آدھی تقسیم ہو چکی ہے اور میرا بندہ جب سوال کرتا وہ پورا کیا جاتا ہے جب کوئی شخص ’’اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعاَ لَمِےْن‘‘ کہتا ہے تواللہ فرماتے ہیں کہ میرے بندے نے میری تعریف کی اور نمازی جب الرَّحْمٰنِ الرَّحِےْم کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میرے بندے نے میری صفت بیان کی اور نمازی جب مٰلِکِ ےَوْمِ الدِّےْنِ کہتا ہے تو اللہ فرماتے ہیں کہ میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی اور یوں بھی کہتا ہے کہ میرے بندہ نے اپنے سب کام میرے سُپرد کردےئے اور جب نمازی اِےَّا کَ نَعْبُدُوَا اِیَّا کَ نَسْتَعِےْن پڑھتا ہے تو اللہ فرماتے ہیں کہ یہ میرے اور میرے بندہ کے درمیان ہے مرا بندہ جو سوال کرے گا وہ اس کو ملے گا پھر جب نمازی اپنی نماز میں اِھْدِ نَاالصِّرَاطَ الْمُسْتَقِےْمَ صِرَاطَ الّذِینَ اَنْعَمْتَ عَلَےْھِمْO غَےْرِالمآَضُوْبِ عَلَےْھِمْ وَالاضَّآلِّےْن۔ پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ جواب میں فرماتے ہیں کہ یہ سب میرے بندہ کیلئے اور جو کچھ وہ طلب کریگا وہ اسے دیا جائے گا۔

    (مسلم، کتاب الصلوٰۃ)