حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ مسجد میں تشریف لے گئے اتنے میں ایک شخص آیا اس نے نماز پڑھی پھر آنحضرت ﷺ کو سلام کیا آپؐ نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا جا پھر نماز پڑھ تو نے نماز نہیں پڑھی وہ لوٹ گیا اور پھر اسی طرح نماز پڑھی جیسے پہلے پڑھی تھی پھر آیا اور آنحضرت ﷺ کو سلام کیا ۔ آپؐ نے فرمایا جا نماز پڑھ لے تو نے نماز نہیں پڑھی تین دفعہ ایسا ہی ہوا آخر اس نے عرض کیا قسم اس خدا کی جس نے آپؐ کو سچ مچ بھیجا ہے میں اس سے اچھی نماز نہیں پڑھ سکتا مجھے سکھلاےئے آپ نے فرمایا: تو جب نماز کے لئے کھڑا ہو تو اللہ اکبر کہہ کر پھر جو قرآن تجھ کو یاد ہے آسانی سے پڑھ سکے پڑھ پھر اطمینان کے ساتھ رکوع کر ۔ پھر سر اُٹھا سیدھا کھڑا ہو جا۔ پھر اطمینان کے ساتھ سجدہ کر ۔ پھر سجدہ سے سر اٹھا۔ اطمینان کے ساتھ بیٹھ کر (دوسرا سجدہ کر ) اسی طرح ساری نماز پڑھ۔
(بخاری،جلد اوّل الاذان حدیث نمبر720 )