حضرت عبداللہ بن عمرو بن العا ص رضی اللہ عنہ ر وایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ خوف و گبھراہٹ سے بچنے کے لیے انہیں کلما ت سکھا تے تھے . اعوذ بکلمات اللہ التامہ من غضبہ وشر عبادہ ومن ھمزات الشیاطین وان یحضرون (ترجمہ )میں اللہ تعا لیٰ کے تمام کلما ت کے ساتھ اس کے غضب ،اس کے بندوں کے شر ، شیا طین کے وساوس اور ان کے حا ضر ہو نے سے اللہ تعا لیٰ کی پنا ہ چا ہتا ہوں )حضرت عبداللہ بن عمر و بن العاصؓ اپنے سمجھدار بیٹوں کو یہ کلما ت سکھا تے تھے اور جو بھی ہو تے تو وہ لکھ کر ان کے گلے میں ڈال دیتے تھے ۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتا ب الطب حدیث نمبر :3893)