حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب کوئی شخص گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے۔ بسم اللہ توکلت علی اللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ ۔ تو اس وقت کہا جاتا ہے (فرشتہ کہتا ہے) تجھے ہدایت دی گئی۔ تجھے کفالت دی گئی اور تو بچالیا گیا) شیاطین اس سے دور ہوجاتے ہیں دوسرا شیطان کہتا ہے جسے ہدایت مل جائے جسے کفالت دی جائے اور جو بچالیا گیا ہو تو پھر اسے گمراہ کرنا کیسے ممکن ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :5095)