حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص نے تین مرتبہ یہ کلمات کہے اسے صبح تک کوئی ناگہانی آفت نہیں آئے گی۔ بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیء فی الارض ولا فی السماء وہو السمیع العلیم۔ ترجمہ۔(اللہ کے نام سے جس کے نام سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاکستی اور وہ سننے والا جاننے والا ہے)۔ اور جو شخص صبح کے وقت تین بار پڑھے تو شام تک اس پر کوئی ناگہانی آفت نہیں آئے گی راوی بیان کرتے ہیں کہ ابان بن عثمان کو فالج ہوگیا تو وہ شخص جس نے ان سے حدیث سنی تھی ان کی طرف دیکھنے لگا انہوں نے اسے کہا کیا بات ہے میری طرف دیکھ رہے ہو اللہ کی قسم حدیث بیان کرنے میں میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر جھوٹ باندھا ہے اور نہ عثمان رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ پر جھوٹ باندھا ہے لیکن جس روز مجھے یہ تکلیف پہنچی ہے اس روز میں غصہ میں تھا اس لئے یہ کلمات کہنا بھول گیا تھا۔
(سنن ابی داوُد۔ جلد سوئم کتاب الادب :5088)