حضرت عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم شدید آندھیوں، بارش کی رات رسول اللہ ﷺ کی تلاش کے لئے نکلے تاکہ آپ ہمیں نماز پڑھائیں ہم نے آپ ﷺ کو پالیا تو انہوں نے فرمایا کہو! میں نے کچھ بھی نہ کہا آپ ﷺ نے فرمایا کہو میں نے کچھ بھی نہ کہا آپ ﷺ نے فرمایا کہو میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول ﷺ میں کیا کہوں؟ آپ نے فرمایا جب تم شام کرو اور صبح کرو تو تین تین بار قل ھوا اللہ احد اور قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑھو تو یہ تمہیں ہر چیز کے لئے کافی ہونگی۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :5082)