حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جو شخص صبح اور شام یہ کلمات سات مرتبہ کہے خواہ وہ ان کلمات کے کہنے میں صادق ہو یا کاذب (یعنی وہ اخلاص اور یقین سے کہے یا ویسے بے اعتقادی اور سرسری طور پر) تو اللہ تعالیٰ اس کے غموں اور پریشانیوں کے متعلق کافی ہوجاتا ہے۔ حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم ۔ ترجمہ۔(مجھے اللہ تعالیٰ کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں میں نے اس پر توکل و بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے)۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :5081)