دعائیں

  • حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص صبح و شامسات مرتبہ  حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم  سچے دل سے کہے یعنی فضیلت کے یقین کے ساتھ کہے یا یوں ہی فضیلت کے یقین کے بغیر کہے تو اللہ تعالیٰ اس کی (دنیا و آخرت کے) تمام غموں سے حفاظت فرمائیں گے، ترجمہ۔( مجھے اللہ تعالیٰ ہی کافی ہیں، ان کے سوا کوئی معبود نہیں ان ہی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہی عرش عظیم کے مالک ہیں)۔

    (ابوداوُد)