دعائیں

  • حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں جو شخص صبح تین مرتبہ  اعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم  پڑھ کر سورہ حشر کی آخری تین آیات پڑھ لے تو اس کے لئے اللہ تعالیٰ ستر ہزار فرشتے مقرر فرمادیتے ہیں جو شام تک اس پر رحمت بھیجتے رہتے ہیں اور اگر اس دن مرجائے تو شہید مرے گا اور جو شخص شام کو پڑھے تو اس کے لئے اللہ تعالیٰ ستر ہزار فرشتے مقرر فرمادیتے ہیں جو صبح تک رحمت بھیجتے رہتے ہیں اور اگر اس رات مرجائے تو شہید مرے گا۔

    (ترمذی)