دعائیں

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اللہ کے رسول مجھے رات بچھو کے کاٹنے سے بہت تکلیف پہنچی۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا اگر تم شام کے وقت یہ کلمات کہہ لیتے  اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ماخلق ۔ ترجمہ۔ (میں اللہ تعالیٰ کے سارے (نفع دینے والے شفا دینے والے) کلمات کے ذریعہ اس کی تمام مخلوق کے شر سے پناہ چاہتا ہوں) تو تمہیں بچھو کبھی نقصان نہ پہنچاسکتا۔

    (مسلم)