دعائیں

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جس شخص نے صبح اور شام سبحان اللہ وبحمدہ سو مرتبہ پڑھا تو کوئی شخص قیامت کے دن اس سے افضل عمل لے کر نہیں آئے گا سوائے اس شخص کے جو اس کے برابر یا اس سے زیادہ پڑھے۔ ایک روایت میں یہ فضیلت سبحان اللہ العظیم وبحمدہ کے بارے میں آئی ہے۔

    (مسلم ،ابوداوُد)