دعائیں

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس آدمی نے اللہ تعالیٰ سے 3 بار جنت مانگی تو جنت اس کے حق میں یہ دعا کرتی ہے۔  اللہم ادخلہ الجنۃ ۔ ترجمہ۔( اے اللہ اس کو جنت میں داخل فرمادیجئے)۔ جس آدمی نے 3بار دوزخ سے پناہ طلب کی تو آگ یہ دعا کرتی ہے۔  اللہم اجرہ من النار۔  ترجمہ۔ (اے اللہ اس کو دوزخ سے محفوظ فرمالیجئے)۔

    (ترمذی، نسائی)