میت پرآہ و بکا

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا: آج رات میرے گھر ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام میں نے اپنے باپ ابراہیمؑ کے نام پر رکھا پھر آپؐ نے اپنے صاحبزادہ کو لوہار کی بیوی ام سیف کو (دودھ پلانے کے لئے) دے دیا تھا۔ ایک دن آپؐ اس کے پاس گئے آپؐ نے بچہ منگوایا اور اسکو اپنے ساتھ چمٹا لیا اور جو اللہ تعالیٰ نے چاہا وہ فرمایا جب یہی بچہ رسول اکرمؐ کے پاس جان دے رہا تھا (یعنی اس کے انتقال کے وقت) تو رسول اکرمؐ کی آنکھوں میں آنسو بہنے لگے آپ ﷺ نے فرمایا آنکھیں رو رہی ہیں اور دل غمگین ہے اور ہم وہی بات کہتے ہیں جس سے ہمارا رب راضی ہے۔ اللہ کی قسم اے ابراہیم ہم تمہاری وجہ سے غمزدہ ہیں۔

    (مسلم ، کتاب الفضائل )