حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہمیں دوسرے لوگوں پر 3 باتوں کی وجہ سے فضیلت عطا کی گئی ہے۔ ہماری صفیں فرشتوں کی صفوں کی طرح بنائی گئی۔ اور ہمارے لئے ساری زمین نماز کی جگہ بنادی گئی۔ اور جب پانی نہ ملے تو زمین کی مٹی ہم کو پاک کرنے والی بناد ی گئی۔
(مسلم، کتاب المساجد ومواضع الصلوۃ )