حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ (جنت یا جہنم میں جانے کے اعتبار سے) مومنوں کے (نابالغ فوت ہوجانے والے) بچوں کا حکم کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا۔ وہ اپنے والدین کے ساتھ جنت میں ہوں گے۔ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسولؐ بغیر اعمال کے؟ آپ ﷺ نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ کو خوب علم ہے کہ انہوں نے (بالغ ہوکر) کیا اعمال کرنے تھے۔ میں نے عرض کیا مشرکین کے بچوں کا حکم کیا ہے؟آپ ﷺ نے فرمایا وہ اپنے والدین کے ساتھ جہنم میں ہونگے ۔ میں نے تعجب سے پوچھا کوئی عمل کئے بغیر؟ آپؐ نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ کو خوب علم ہے کہ انہوں نے (بالغ ہوکر) کیا اعمال کرنے تھے۔
(ابوداوُد، باب الایمان بالقدر)