حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے جب مسجد نبوی بنائی (نقشی پتھر اور گج سے) تو لوگ اس باب میں گفتگو کرنے لگے، انہوں نے کہا تم نے بہت باتیں بنائیں اور میں نے تو آنحضرت ﷺ سے سنا ہے آپؐ فرماتے ہیں جو شخص اللہ کی رضا مندی کی نیت سے مسجد بنائے اللہ ویسا ہی گھر اسکے لئے بہشت میں بنائے گا۔
(بخاری، جلد اول کتاب الصلوۃ حدیث نمبر:435)