حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا فرشتے اس شخص کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں جو اپنی نماز کی جگہ میں جہاں اس نے (مسجد میں) نماز پڑھی ہے بیٹھا رہے جب تک اسکو حدث نہ ہو (ہوا خارج ہونا) فرشتے یوں کہتے ہیں۔ یا اللہ! اس کو بخش دے یا اللہ! اس پر رحم کر
(بخاری ، جلد اول کتاب الصلوۃ حدیث نمبر:430)