حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: بندہ ہمیشہ نماز میں رہتا ہے (نماز کا ثواب ملتا رہتا ہے) جب تک مسجد میں نماز کا انتظار کرتا رہے اور اس کو حدث نہ ہو ایک پرائے ملک والا (جو عربی نہ تھا) بولا اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حدث کیا ہے؟ انہوں نے کہا آواز یعنی پاد۔
(بخاری ، جلد اول کتاب الوضوء حدیث نمبر :174)