جمعہ کا بیان

  • حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا جمعہ کا دن بارہ ساعت (گھڑیوں) کا ہوتا ہے (ان ساعتوں میں) کوئی مسلمان اللہ تعالیٰ سے جو کچھ مانگے اللہ تعالیٰ اسے وہ چیز ضرور دے دیتا ہے پس اس (گھڑی) کو عصر کے بعد آخری گھڑی میں تلاش کرو۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل،کتاب الصلوٰۃ (1048