حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جمعہ کا دن افضل ایام میں سے ہے اسی روز آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اسی روز وفات پائی، اسی روز صور پھونکا جائے گا اسی روز چیخ ہوگی (جس سے تمام انسان فوت ہو جائیں گے ) اسی روز مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے (اوسؓ نے بیان کیا )لوگوں نے کہا اے ا للہ کے رسول ﷺ ہمارا دُرود آپ پر کس طرح پیش کیا جائے گا جبکہ آپکی ہڈیاں بوسیدہ ہو جائیں گی۔ آپؐ نے فرمایا بے شک اللہ نے انبیاء علیہ السلام کے اجسام کو زمین (مٹی) کے لئے حرام قرار دے دیا ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ (107