تقدیر

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ کثرت کے ساتھ یہ دعا فرماتے تھے۔  یامقلب القلوب ثبت قلبی علی دینک (ترجمہ: اے دلوں کے پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر قائم رکھے) میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ ہم آپؐ پر ایمان لائے اور آپؐ کے لائے ہوئے دین اور شریعت پر بھی ایمان لائے تو کیا اب بھی آپؐ ہمارے بارے میں ڈرتے ہیں؟ (کہ کہیں ہم گمراہ نہ ہوجائیں) آپؐ نے فرمایا بے شک دل اللہ تعالیٰ کی دو انگلیوں کے درمیان ہے لہذا اللہ جس طرح چاہتا ہے دلوں کو پھیر دیتا ہے۔

    ( ترمذی، ابن ماجہ باب الایمان بالقدر)