جمعہ کا بیان

  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا جوآدمی غسل کر ے پھر جمعہ (کی نماز) پڑھنے کے لئے آئے تو جتنی نماز (خطبہ سے پہلے) اس کے لئے مقدر تھی اس نے پڑھی پھر وہ خاموش بیٹھا رہا یہاں تک کہ امام اپنے خطبہ سے فارغ ہوگیا پھر امام کے ساتھ نماز پڑھی تو اس کے ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ کے درمیان کے سارے گناہ معاف کردےئے گئے اور مزید 3 دنوں کے بھی گناہ معاف کردےئے گئے۔

    (مسلم ، کِتَابُ الجمعۃ)