حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جس بہترین دن میں سورج طلوع ہوتا ہے وہ جمعہ کا دن ہے ، اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش ہوئی، اسی دن حضرت آدمؑ جنت میں داخل کئے گئے ، اسی دن وہ جنت سے نکالے گئے اور قیامت بھی جمعہ کے دن قائم ہوگی۔
(مسلم، کِتَابُ الجمعۃ)