جمعہ کا بیان

  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا تو فرمایا اس میں ایک ساعت ایسی ہے جب کوئی مسلمان بندہ اس میں کھڑا ہوا نماز پڑھتا ہوا اللہ سے کچھ ما نگے تو اللہ اس کو عنایت فرمائے گا اور ہاتھ سے اشارہ کرکے آپؐ نے یہ بتلایا کہ وہ ساعت تھوڑی ہے۔

    (بخاری ، جلد اوّل، کتاب الجمعہ، حدیث نمبر888 )