حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جمعہ کے دن (سلیک غطفانی) ایک آدمی اس وقت آیا جب نبی اکرم ﷺ خطبہ پڑھ رہے تھے آپؐ نے فرمایا بھلے آدمی تو نے (تحیۃ المسجد کی) نماز پڑھی اس نے کہا نہیں۔ آپ ؐ نے فرمایا تو کھڑا ہو پڑھ لے۔
(سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ (116(بخاری ، جلد اوّل، کتاب الجمعہ، حدیث نمبر 883 )