حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن کھڑے خطبہ پڑھ رہے تھے اتنے میں ایک صاحب اگلے مہاجرین اور آنحضرت ﷺ کے صحابہ میں سے (حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ) آئے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے (عین خطبہ میں ) اُن کو پکارا بھلا یہ کونسا وقت ہے آنے کا ۔انہوں نے کہا مجھے کچھ کام لگ گیا تھا۔ میں گھر میں بھی نہیں گیا اذان سنتے ہی بس وضو کیا (اور چلا آیا) حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا اچھا یہ کہتے ہو آپ نے صرف وضو ہی پر قناعت کی۔ حالانکہ آپ کو معلوم ہے کہ آنحضرت ﷺ (جمعہ کے دن) غسل کا حکم دیتے تھے۔
( سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب طہارت 340 ) (بخاری ، جلد اوّل، کتاب الجمعہ حدیث نمبر 833 )