حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی جو مدینہ منورہ میں پیدا ہوا، مدینہ میں ہی فوت ہوگیا۔ نبی کریم ﷺ نے اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد فرمایا۔ کاش، یہ پیدائش کی جگہ کے سوا کسی اور مقام میں فوت ہوتا۔ صحابہ کرامؓ نے دریافت کیا اے اللہ کے رسول ﷺ کس لئے؟ آپ ﷺ نے فرمایا۔ کوئی آدمی جب پیدا ہونے کے مقام کے علاوہ کسی دوسرے مقام میں فوت ہوتا ہے تو اس کے پیدا ہونے کے مقام سے لے کر اس کی موت کی جگہ تک کے برابر اس کو جنت میں جگہ دی جاتی ہے۔
(نسائی، ابن ماجہ)