جنازوں کے احکام

  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے جنازہ لے کر گزرے تو انہوں نے اس (میت) کی خوبیاں بیان کیں تو آپؐ نے فرمایا ’’جنت واجب ہوگئی‘‘ پھر وہ دوسرا جنازہ لے کر گزرے تو انہوں نے اس کی برائیاں بیان کیں تو آپؐ نے فرمایا ’’جہنم واجب ہوگئی‘‘ پھر فرمایا ’’تم ایک دوسرے پر گواہ ہو‘‘۔

    (سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب الجنائز (3233