حضرت المطلب (ابن ابی وادعتہ ابو عبداللہ المدنیؒ ) بیان کرتے ہیں کہ جب عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ فوت ہوئے تو ان کا جنازہ لایا گیا اور انہیں دفن کیا گیا تو نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو پتھر لانے کا حکم دیا لیکن وہ اسے نہ اُٹھا سکے تو رسول اللہ ﷺ بنفس نفیس اس کی طرف گئے اور اپنی آستینیں چڑھائیں کثیر بیان کرتے ہیں کہ مطلب نے کہا اس شخص نے کہا جس نے مجھے رسول ﷺسے خبر بیان کی انہوں نے کہا کہ گویا میں رسول اللہ ﷺ کے بازؤں کی سفیدی دیکھ رہا ہوں ، جب آپؐ نے ان سے آستینیں چڑھائی ، پھر آپ ؐ نے اس پتھر کو اٹھایا اور ان کے سرہانے رکھ دیا اور فرمایا اس پتھر کے ذریعے میں اپنے بھائی (عثمان بن مظعون) کی قبر کو پہچان لوں گا اور میرے اہل خانہ سے جو شخص فوت ہوگا میں اسے اس کے نزدیک دفن کروں گا۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم، کتاب الجنائز (3206