حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کالے رنگ کی ایک عور ت یا مرد مسجد کی صفائی کیا کرتا تھا۔ پس ایک دن نبی ﷺ نے اسے نہ دیکھا تو اس کے متعلق دریافت کیا آپؐ کو بتایا گیا کہ وہ فوت ہوگیا ہے پس آپؐ نے فرمایا تم نے اس کے متعلق مجھے کیوں نہیں بتایا تھا؟ پھر فرمایا: مجھے اس کی قبر بتاؤ ا نہوں نے آپ ؐ کو اس کی قبربتائی تو آپؐ نے وہاں اس کی نماز جنازہ پڑھی۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم، کتاب الجنائز (3203