حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک جنازے میں شریک تھے کہ آپؐ کو سواری پیش کی گئی تو آپؐ نے سوار ہونے سے انکار کردیا ۔ پس جب وہاں سے فارغ ہو کر لوٹے اور سواری پیش کی گئی تو آپؐ سوار ہو گئے ۔ آپؐ سے وجہ دریافت کی گئی تو فرمایا: کیونکہ فرشتے بھی ساتھ چل رہے تھے اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ فرشتے تو چل رہے ہوں اور میں سوار ہو جاؤں پس جب وہ چلے گئے تو میں سوار ہو گیا۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم، کتاب الجنائز (3177