حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ، رسول کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپؐؐ نے ایک روز خطبہ ارشاد فرمایا ۔ تو آپؐ نے اپنے ایک صحابی کا ذکر کیا جو فوت ہوگیا تو اسے چھوٹے سے کفن میں رات کو ہی دفنا دیا۔ پس نبی ﷺ نے رات کو دفنانے سے زجر و توبیخ فرمائی حتیٰ کہ اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے (یعنی دن کے وقت نماز جنازہ میں زیادہ لوگ شامل ہو سکتے ہیں) بجز اس کے انسان ایسے کرنے پر مضطر ہو۔ اور نبی ﷺ نے فرمایاجب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو کفن دے تو بہترین کفن دے۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم، کتاب الجنائز (3147