حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کردیا گیا اور اُ ن پر بے ہوشی طاری ہو گئی تو لوگ چیخ کر ان پر رونے لگے جب انہیں ہوش آیا تو انہوں نے فرمایاکیا تمہیں معلوم نہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ میت پر زندہ لوگوں کے (چیخ کر) رونے کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے۔
(مسلم ، کتاب الجنائز)