حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ر وایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو کوئی ایمان رکھ کر اور ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ جائے اور نماز اور دفن سے فراغت ہونے تک اس کے ساتھ رہے تو وہ دو قیراط ثواب لے کر لوٹے گا اور ہر قیراط اتنا بڑا ہوگا کہ جیسے احد کا پہاڑ اور جو شخص جنازے پر نماز پڑھ کر دفن سے پہلے لوٹ آئے تو وہ ایک قیراط ثواب لے کر لوٹے گا۔
(بخاری، جلد اوّل، کتاب ایمان، حدیث نمبر 35 )