حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حضرت آدم علیہ السلام اور موسیٰ علیہ السلام نے اپنے رب کے پاس بحث کی موسیٰ ؑ نے فرمایا: اے آدم! آپ ہمارے باپ ہیں آپ نے ہمیں نقصان پہنچایا (محروم رکھا) اور ہمیں جنت سے نکلوایا۔ آدمؑ نے فرمایا آپ موسیٰ ہیں اللہ تعالیٰ نے تمہیں اپنی ہم کلامی کے لئے منتخب کیا اور اپنے ہاتھ سے تمہارے لئے تورات لکھی کیا تم مجھے ایسے مسئلہ کے بارے ملامت کررہے ہو جیسے میری تخلیق سے چالیس برس پہلے ہی میرے متعلق لکھ دیا تھا۔ پس آدم علیہ السلام (دلیل کے ذریعے) موسیٰ علیہ السلام پر غالب آگئے۔
(سنن ابی داوُ د، جلد سوئم کتاب السنۃ 4701)