وضو اور تیمم

  • حضرت حمران بن ابان ؒ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا آپ نے وضو کیا تو پہلے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالا، پھر منہ کو تین بار دھویا، اور داہنے ہاتھ کو کہنی تک تین بار دھویا ، پھر بایاں ہاتھ اسی طرح ، پھر سر پر مسح کیا ، پھر داہنا پاؤں تین بار دھویا، پھر اسی طرح بایاں پاؤں، پھر کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا اسی طرح آپؐ نے وضو کیا ۔اس کے بعدفرمایا جو شخص اس طرح وضو کرے پھر دو رکعتیں (تحیۃالوضو) پڑھے ان میں دُنیا کا کچھ خیال اور وسوسہ نہ آئے تو اللہ جل جلالہ ، اس کے اگلے گناہوں کو بخش دے گا۔

    (سنن ابی داوُد ، جلد اوّل، کتاب طہارت(106