محمد ابو غطیف ھذلی ؒ نے کہا کہ میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا ظہر کی اذان ہوئی۔ انہوں نے وضو کیا اور نماز پڑی۔ پھر عصر کی اذان ہوئی پھر انہوں نے وضو کیا ۔میں نے اُن سے کہا اب نیا وضو کرنے کا کیا سبب ہے؟ انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو کوئی وضو پر وضو کرے تو اللہ جل جلالہ ، اس کے لئے دس نیکیاں لکھے گا۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول، کتاب طہارت (62