وضو اور تیمم

  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پیشاب کیا ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایک کوزہ پیچھے لے کر کھڑے ہوئے۔ آپؐ نے پوچھا اے عمرکیا ہے؟ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا وضو کے لئے پانی ہے۔ آپؐ نے فرمایا مجھے ایسا حکم نہیں ہوا جب میں پیشاب کروں تو وضو بھی کرو ں اور اگر میں ایسا کروں تو میری (اُمت پر) واجب ہو جائیگا۔

    (سن ابی داوُ د، جلد اوّل، کتاب طہارت(42