حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب کوئی مسلمان باوضو اللہ کا ذکر کرتے ہوئے سوتا ہے پھر رات کو بڑ بڑا کر یا کروٹ بدلنے کی وجہ سے جاگ اُٹھتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کی بھلائی کی دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے وہی کچھ دے دیتا ہے۔
(سنن ابی داوُ د ، جلد سوئم، کتاب الادب (5042