وضو اور تیمم

  • حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ جب تک ہوا خارج ہونے کی آواز یا بدبو نہ آجائے تو وضو نہیں ٹوٹتا۔ (ترمذی) .21 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جو اپنے گھر میں طہارت (وضو) کرے پھر اللہ تعالیٰ کے گھر( یعنی مسجد) میں کوئی فریضہ ادا کرنے کے لئے جائے تو اس کے ہر قدم کے بدلے میں ایک گناہ معاف اور ایک درجہ بلند ہوتا ہے۔

    (مسلم ، کتاب المَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصّلوٰۃ)