حضرت شریح بن ہانی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے اُم المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سےَ موزوں پر مسح کی مدت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھو وہ رسول کریم ﷺ کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔ ہم نے ان سے پوچھا تو انہوں کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مسافر کے لئے مسح کی مدت تین دن اور تین رات مقرر فرمائی ۔مقیم کیلئے ایک دن ایک رات مقرر فرمائی۔
(مسلم ، کتاب الطہارۃ)