حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کیا تمہیں ایسی عباد ت نہ بتاؤں جس سے گناہ مٹ جائیں اور جنت میں درجات بلند ہوں؟ صحابہ کرامؓ نے عرض کیا کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ﷺ ضرور بتائیں۔ آپؐ نے فرمایا کہ سختی اور تکلیف کے وقت بھی مکمل وضو کرنا( جیسے سخت سردی) اور قدموں کا مسجد تک زیادہ ہونا ( یعنی مسجد اور گھر کا فاصلہ لمبا ہونے کے باوجود مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنا)اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا ۔
(مسلم ، کتاب الطہارۃ)