حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا میری اُمت کے لوگ میرے حوضِ کوثر پر آئیں گے اور میں اس وقت دوسرے لوگوں کو روک رہا ہوں گا جیسے ایک شخص اپنے حوض سے دوسرے کے اونٹو ں کو الگ کرتا ہے ۔ لوگوں نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ کیا آپ ہم کو پہچان لیں گے۔ آپؐ نے فرمایا ہاں تمہاری ایک ایسی نشانی ہوگی جو کسی اور اُمت کے پاس نہ ہوگی ۔میرے پاس حوض کوثر پر آؤ گے تو تمہارے اعضاء چمک رہے ہونگے ۔ایک گرو ہ کو میرے پاس آنے سے روک دیا جائے گا ۔وہ مجھ تک نہ پہنچ سکے گا تب میں عرض کروں گا اے میرے رب یہ تو میرے اُمتی ہیں ۔اس وقت ایک فرشتہ مجھے جواب دے گا آپؐ نہیں جانتے ان لوگوں نے آپؐ کے بعد میں نئی نئی باتیں نکالی تھیں۔
(مسلم ، کتاب الطہارۃ)