حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی مسلمان وضو کرتا ہے اور جس وقت وہ چہرہ دھوتا ہے تو اس پانی کے ساتھ اس کے چہرے سے وہ تمام گناہ نکل جاتے ہیں جو اس نے آنکھوں سے کئے تھے۔ پھر جب ہاتھ دھوتا ہے تو اسکے ہاتھوں میں سے ہر وہ گناہ جسکو ہاتھوں سے کیا تھا پانی کے ساتھ ہی نکل جاتا ہے۔ پھر جب پاؤں دھوتا ہے تو ہر وہ گناہ جسکو اس نے پاؤں سے چل کر کیا تھا پانی کے ساتھ ہی نکل جاتا ہے۔ یہاں تک کہ جب وہ وضو مکمل کرتا ہے تو سب گناہوں سے پاک و صاف ہو جاتا ہے ۔
(مسلم ، کتاب الطہارۃ)